کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی تمام تر تحفظات کے باوجودگلگت بلتستان میں 15 نومبرکو انتخابات کے لئے تیار ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کا انعقاد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،24 جون کو ہماری حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعدالیکشن کمیشن کو 18 اگست کو نئے انتخابات کرانے تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابات کے لئے امیدوار نہیں مل رہے، وہ مختلف سیاسی جماعتوں کےالیکٹبلز کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کررہی ہے،اس لئے وہ تاخیری حربہ استعمال کررہی ہے۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں نومبر میں موسم انتہائی سرد ہوجاتا ہے اور راستے بند ہوجاتے ہیں وہ سمجھتے ہیں 15 نومبر کو انتخابات کا اعلان کسی بھی طور موضوع نہیں ہے۔