• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ہربلے میں چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری محمد اکرم وسن نے جنگ سے گفتگو کے دوران کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی کا عوامی خدمت کا مشن آج بھی جاری ہے جبکہ چوہدری ممتاز پکھووال نے کہا ہے کہ چوہدری ظہور الٰہی انسانیت کی خدمت سے سرشار شخصیت تھے۔

تقریب میں شہید جمہوریت چوہدری ظہور الٰہی کے ایصال ثواب کے لیے دعا کے علاوہ مختلف مقررین کی جانب سے چوہدری ظہور الٰہی کی جمہوریت اور ملک قوم کے لیے جدوجہد اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور شاندار انداز میں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام میزبان سیاسی سماجی شخصیت چوہدری طاہر رزاق آف جہلم نے کیا۔

مقررین کی جانب سے چوہدری ظہور الٰہی کی عوامی خدمات، غریبوں کی مدد کرنے کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا اور سیاست کے میدان میں چوہدری ظہور الٰہی کے جانشین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے شہید کے خدمت انسانیت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہنے کا عہد کیا گیا۔

تقریب میں چوہدری ممتاز پکھووال، چوہدری سجاد ڈوگہ، صدر ق لیگ فرانس، چوہدری منیر احمد وڑائچ، چوہدری جاوید وڑائچ سدوال، چوہدری محمد اکرم وسن، چوہدری سرفراز احمد، راجہ شوکت پرویز کریالہ، میاں نذیر سیال، چوہدری اقبال خونن، صدر (ق) لیگ یوتھ ونگ فرانس چوہدری ندیم افضل ڈھیروں گھنہ، اتحاد جماعت ممتازسیاسی وسماجی شخصیت یاسر قدیر، چوہدری ابوبکر گوندل سمیت مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں چوہدری ظہور الٰہی کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تازہ ترین