سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر والدین کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغامات جاری کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدین کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
شنیرا نے انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قول شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو وہ والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ وہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔‘
انسٹاگرام پر قول شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ہم والدین بنتے ہیں تو ہم آج کے لیے جینا چھوڑ دیتے ہیں اور آنے والے کل میں کسی اور کے لیے جیتے ہیں۔‘
شنیرا کی معنی خیز پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بالکل ٹھیک کہا کیونکہ آج کل والدین کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ اپنی سختی سے اپنے بچوں کی ذہنی صحت اور مستقبل کو کس قدر نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ اس سےقبل شنیرا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کے حوالےسے بات کی تھی۔
شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔
اُنہوں نے لکھا تھا کہ اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پُرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔