• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے ملکی دولت کونہیں لوٹا اس کو بےفکر ہونا چاہیے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جس نے ملکی دولت کو نہیں لوٹا اس کو بے فکر ہونا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو سیاسی مقدمہ نہ بنائیں، شہبازشریف کی گرفتاری توعدالتی فیصلہ ہے اس میں سیاست کہاں سے آ گئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتساب کا نعرہ لے کر آئی تھی اور وہی کر رہی ہے، ثبوتوں کوشائع کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف درخواست ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور تفصیلی دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

تازہ ترین