• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ نے رنبیر کپور کو اپنا بہترین بھائی قرار دیدیا

بھارتی فلم انڈسٹری میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور کرینہ کپور نے بالی ووڈ فلم اسٹار رنبیر کپور کو اپنا سب سے بہترین بھائی قرار دے دیا ہے۔

کرینہ کپور نے رنبیر کپور کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر اداکار کے بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنی آنٹی ریما جائن کی تصویر بھی پوسٹ کی۔


کرینہ کپور نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنی آنٹی کی تصویر کیوں شیئر کی؟

رنبیر کپور کے ساتھ اپنی آنٹی کی تصویر پوسٹ کرنے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ اداکار اور اُن کی آنٹی کی سالگرہ ایک ہی دن آتی ہے۔

کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ حیرت انگیز بات ہے کہ دو ایسے عظیم لوگ جو زبردست اور اعلیٰ ذہنیت کے مالک ہیں وہ ایک ہی دن پیدا ہوئے۔‘

بھارتی اداکارہ نے اپنی آنٹی اور رنبیر کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ریما جائن میری سب سے اچھی آنٹی اور رنبیر میرے بہترین بھائی ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنی آنٹی اور کزن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر 1982 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے رنبیر کپور آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ رنبیر کپور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور اور نیتو کپور کے بیٹے ہیں۔

تازہ ترین