• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کی پرفارمنس و سنیارٹی دیکھ کر ڈومیسٹک میں کیٹیگریز بنائیں، ندیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور سنیارٹی کو دیکھ کر ڈومیسٹک میں کیٹیگریز بنائی ہیں۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ پی سی بی ان حالات میں بھی سیزن شروع کرنے کے قابل ہوا، مستقبل کے ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے وائٹ بال کرکٹ کو ڈبل لیگ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے تمام پلیئز کو شامل کیا، اے پلس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹس کے کردار سے انکار نہیں، لیکن آج کھلاڑی کو پہلے سے زیادہ سہولتیں اور تنخواہ مل رہی ہے۔

ندیم خان نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر پلیئرز اور کوچز کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گا۔

ڈومسٹک کنٹریکٹ پر ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور سنیارٹی کو دیکھ کر کیٹیگریز بنائی ہیں، اے کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے تمام پلیئز کو شامل کیا، اے پلس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی شامل ہیں، کوشش ہے کہ پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جائے۔

ندیم خان کا کہنا تھا کہ کوچز کا کام سہولت کار کا ہے، براڈ کاسٹنگ ڈیل سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی پیسہ آئے گا۔

ندیم خان نے کہا کہ پی سی بی کے نئے آئین سے قبل ہی کئی ڈپارٹمنٹس ٹیمیں بند کرچکے تھے، انہیں کھیل میں ڈپارٹمنٹس کے کردار سے انکار نہیں، لیکن آج کھلاڑی کو پہلے سے زیادہ سہولتیں اور تنخواہ مل رہی ہیں۔

اس موقع پر جنید ضیا نے کہا کہ اگلے سیزن میں سٹی ایسوسی ایشنز کے میچز کروائیں گے تاکہ ریجن میں سلیکشن کا پاتھ وے بن سکے۔

تازہ ترین