اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ 15نومبر کو ہونے والے گلگت بلتستان کے انتخابات کے دن برفباری کی صورت میں ووٹروں کو پک اینڈ ڈراپ کےلئےآرمی کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے گا،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے فافین سمیت دیگر اداروں کو الیکشن کی مانیٹرنگ کی دعوت دی، اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت گلگت بلتستان نے 25کروڑ روپئے کا اجراء کیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے سیاسی جماعتوںکو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کریں،الیکشن کمیشن کے چیرمین نے اس موقع پر الیکشن کمیشن میں اصلاحات کے لئے جامع سفاشات کی تیاری کا حکم دیا۔