• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن مارچ سے فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنادیا، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پر امن مارچ کرکے فرقہ واریت کی سازشوں کا ناکام بنایا ہے دینی مقدسات کا تحفظ کرینگے حکومت آئین وقانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائے،صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے،ان خیال کا اظہار انہوں نے سیاسی ،سماجی ومذہبی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں پاکستان کی سلامتی کیلئے ہماری نسلیں قربانیاں دیتی رہیں گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے عظیم نعمت ہے جہاں ہم آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں،پاکستان کو کسی طور بھی شام،عراق اور لبنان بننے نہیں دینگے۔

تازہ ترین