• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا دلوانے والے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک مستعفی ہوگئے۔ واثق ملک ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو استعفیٰ بھجوا چکا ہوں۔ واثق ملک نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر ہیں اور وہ اہم مقدمات کی پیروی کرتے رہے ہیں جس میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس اور جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق نیب کیسز شامل ہیں۔
تازہ ترین