کوئٹہ (نمائندہ جنگ)سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے جبکہ کوئٹہ مستونگ روڈ سے ایک لاش ملی۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے فقیر آباد کا رہائشی لیاقت علی اپنے دوست نعیم اقبال کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ہزار گنجی سے واپس گھر جا رہا تھا وہ جسے ہی چکی شاہوانی کے قریب پہنچنے تو نامعلو م موٹرسائیکل سوار ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے لاشوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ نیو سریاب کے علاقے کوئٹہ مستونگ روڈ کرانی اسکیم سے پولیس کو ایک لاش ملی جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں لاش کی شناخت حاجی معصوم ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی۔