ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہر کی پانچ اہم شاہراہیں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں۔ ان روڈز میں بوسن روڈ تا ملتان پبلک سکول روڈ، چاہ تلی والہ تا ائیرپورٹ روڈ ،کمہاراں والہ چوک تا نادرن بائی پاس،ایل ایم کیو روڈ تا ہیڈ محمد والہ شجاع آباد کنال,بہاولپور چوک تا ایل ایم کیو روڈ شامل ہیں۔قبل ازایں ایم ڈی اے صرف 3 روڈز کی دیکھ بھال کر رہا تھا جن میں ایل ایم کیو روڈ جناح چوک تا شیر شاہ بائی پاس، وہاڑی روڈ عزیز ہوٹل تا جنرل بس سٹینڈ،لودھراں روڈ بی سی جی چوک تا بائی پاس روڈ شامل تھے۔کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں 5 مزید سڑکوں کی تزین و آرائش اور مرمت ایم ڈی اے کو سپرد کردی گئی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بھی سڑکوں کی لست تیار کرکے کارپوریشن کے زیر کنٹرول روڈز کی تعمیر و مرمت کا ٹاسک دے دیا۔