صوابی(نمائندہ جنگ ) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1تورڈھیر ضلع صوابی میں سکول استاد نے غیر حاضری پر جماعت چہارم کے طالب علم پر تشددکرکے بے حال کردیا اس سلسلے میں حضرت بلال کے والد فضل الرحمن نے ای ڈی او ایجو کیشن اور دیگر حکام سے ایک بیان میں اپیل کی ہے کہ حضرت بلا ل کو کلاس ٹیچر نے جسمانی سزا دی اور ان پر تشدد کیا جس کے نشانات بچے کے جسم پر موجود ہیں لہٰذا حکام بالا غیر قانونی تشدد اور سزا دینے پر مذکورہ ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔