• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں نان پریکٹسنگ الاونس کٹوتی کی شکایات

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں نان پریکٹسنگ الاونس سمیت دیگر الاونس کی کٹوتی کی شکایات پر یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ کے عہدے داروں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے ملاقات کی،واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کے ڈاکٹروں کو نان پریکٹسنگ الاونس اور دیگر الاونس کی کٹوتی جاری ہے جس پر ڈاکٹر سراپا احتجاج تھے اس پر گزشتہ روز یو ڈی ایف کے وفد نے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ریاض ہراج سے انکے دفتر میں ملاقات کی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے ڈاکٹروں کے الاونس کٹوتی سے متعلق ریاض ہراج کو آگاہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر نے بتایا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کچھ اعتراضات سامنے آئے تھے جس پر کٹوتیاں کی گئیں تاہم ان مسائل کے بارے لکھ کر بھیج دیا گیا ہے اب جلد اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا،تاہم یو ڈی ایف کے وفد نے چئیرمین ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ڈاکٹروں کو یقین دلوایا کہ جب تک این پی اے سمیت دیگر الاؤنسز ادا نہیں ہو جاتے چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جلد سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات کر کے اس معاملے سے متعلق جلد کلئیرفیکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔
تازہ ترین