مردان ( نمائندہ جنگ) ناقص کارکردگی پر تھانہ گڑھی کپورہ کے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کرد یا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد گذشتہ رات ایک پرائیوٹ گاڑی میں گھر سے اچانک نکلے اورشہر سے بیس کلومیٹر دور تھانہ گڑھی کپورہ پہنچے جہاںتھانے میںشہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،صفائی وستھرائی اوردیگرا نتظامات کا جائزہ لیاناقص انتظامات پر ڈی پی او نے شدید برہمی کا اظہار کرکے پولیس اہلکاروں کی یونیفارم کا نوٹس لیا ذرائع کے مطابق ڈی پی او نے کہاکہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے اس میں کاہل اورسست اہلکاروں کی کوئی گنجائش ہوتی اس دوران ڈی پی اونے تھانے کے ایس ایچ او سے رابط کیا اوران کو پوزیشن معلوم کی ایس ایچ او نے جو جگہ بتائی ڈی پی او وہاں پہنچے تو ایس ایچ او موجودنہ تھے جس پر ان کی سرزنش کی گئی اور ایس ایچ اوسب انسپکٹرمحمد ایوب خان ،محر ر اے ایس آئی زیاد خان ایڈیشنل محرر حوالدار قیصر شاہ ،مدد محرر لقمان اوربہادرکو فوری طورپر معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر روزنامچے کو بھی معطل کردیا ۔