• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر عالم کا کیپٹن عبداللّٰہ کو خراج عقیدت

میزبان و اداکار فخر عالم نے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللّٰہ ظفر شہید کو خرج عقیدت پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کیپٹن عبداللّٰہ ظفر شہید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والوں کو قوم کے عظیم بیٹے قرار دیا۔

فخر عالم نے لکھا کہ ’جنوبی وزیرستان کے علاقے شگئی میں شرپسندوں کی جانب سے پیٹرولنگ کرنے والے پاک فوج کے دستے پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ کیپٹن عبداللّٰہ ظفر نے جام شہادت نوش کرلیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’جام شہادت نوش کرنے والے عبداللّٰہ ظفر کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے ہے۔‘

شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ ’یہ ہماری سرزمین کے عظیم بیٹے ہیں، ہم روزانہ جس آزادی سے بیدار ہوتے ہیں وہ ان شہداء کے خون کی بدولت ہی ممکن ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ یہ قوم کیپٹن عبداللّٰہ ظفر اور اُن کے اہل خانہ کی قربانیوں کی مقروض ہے۔

تازہ ترین