• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: کباڑی کی دکان میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق


خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں کباڑی کی دکان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

دھماکا نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں واقع کباڑی کی دکان میں ہوا جو 5 افراد کی جان لے گیا، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق دریائے کابل کے کنارے پڑے ہوئے پرانے بم اور گولے کباڑیوں نے اٹھائے تھے۔


دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی لاشوں اور زخمی کو پبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نوشہرہ پولیس نے علاقے میں مزید کسی نقصان سے بچنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین