• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں موٹر سائیکل دھماکا، 4 افراد زخمی


بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں موٹر سائیکل زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔

ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 موٹر سائیکلیں بھی جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے سریاب روڈ پر متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کوئٹہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ڈیٹونیٹر پھٹنے سے ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب روڈ واقعے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین