• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کے ہنگامی اجلاس طلب


مسلم لیگ ن کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کے الگ الگ اجلاس دو الگ دن منعقد ہوں گے، نواز شریف دونوں اجلاسوں سے وڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی ای سی اجلاس بدھ 30 ستمبر سہہ پہر ساڑھے 3 بجے 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا جبکہ سی ڈبلیوسی کا اجلاس جمعرات 2 اکتوبر سہہ پہر ساڑھے 3 بجے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاسوں میں پارٹی کی سینئر قیادت اور صوبائی عہدیدار شریک ہوں گے، جس میں پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاسوں میں موجودہ حالات کے پیش نظر سیاسی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ اے پی سی کےفیصلوں اور قرارداد کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی کا خاکہ بنایا جائے گا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک، پارٹی کی بھرپور شرکت کے اُمور پر مشاورت ہوگی۔ 

تازہ ترین