افغانستان کے صوبے دایکندی میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 14 شہری جاں بحق، جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وسطی افغانستان کے صوبے دایکندی کے ضلع کجران میں بم دھماکے میں مسافروں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 خواتین، 5 بچے اور 2 مرد جاں بحق ہوئے۔
افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کا الزام طالبان پرعائد کیا ہے۔ تاہم طالبان نے دھماکے پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔