سکھر (بیورو رپورٹ) ایوان صنعت وتجارت سکھر کے زیر انتظام ایوان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تقریب تقسیم ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا۔ صدر ملک محمد رضوان الحق کے دور صدارت میں وفاقی و صوبائی محکموں سے اعلیٰ روابط کار قائم ہوئے اور سرکاری محکموں کی جانب سے سکھر ریجن کی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ایوان سے بھرپور تعاون کیا گیابا لخصوص کووڈ 19 کے دوران سرکاری اداروں کی رہنمائی اور تعاون سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مستحق خاندانوں کی امداد کیلئے باہمی تعاون کی فضاء قائم ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر نیب امجد مجید اولکھ، ڈپٹی ڈی ایس ریلوے طارق علی کولاچی، سابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی کمشنر رانا عدیل ودیگر نے شرکت کی۔