• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے تحفظ میں قصور قوانین کا نہیں ذہنیت کا ہے، مہوش حیات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین کے تحفظ میں قصور قوانین کا نہیں بلکہ لوگوں کی خراب ذہنیت کا ہے۔انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی مقبول ترین فلم ’ایکٹر اِن لاء‘ کے ایک منظر کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ عدالت میں موجود ہیں اور خواتین کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بُلند کر رہی ہیں۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں اپنی فلم ’ایکٹر اِن لاء‘ کا یہ منظر شیئر کرکے آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک میں خواتین کے تحفظ میں قصور قوانین کا نہیں ہے بلکہ قصوروار یہاں کے لوگوں کی چھوٹی ذہنیت اور ناقص ادارے ہیں۔‘مہوش حیات نے لکھا کہ ’ہمارے لیے شرم کی بات تو یہ ہے کہ فلم بننے کے اتنے عرصے کے بعد بھی یہاں کچھ نہیں بدلا ہے سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔‘

تازہ ترین