• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرونی و بیرونی دشمن ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،اسلم خان

کراچی(پ ر) انٹیلکچول فورم آف پاکستان کا اجلاس چیئرمین اسلم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،افواج پاکستان نے ہرکٹھن وقت میں وطن عزیز اور یہاں بسنے والے عوام کا تحفظ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دشمن ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عین الرضا نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مکاتب فکر یکجا ہوں اور بیرونی سازشوں کر ناکام بنادیں، انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک ہمارے خلاف سازشوں کے ذریعے عوام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کررہے ہیں لہٰذا ہمیں اپنے فروعی اختلافات اور ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی بقا،سلامتی اور استحکام کی فکر کرنا ہوگی ۔
تازہ ترین