اسلام آباد (اے پی پی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں اپنے چچا شہباز شریف کی کرپشن میں گرفتاری کو سیاسی گرفتاری بنانے کی خوب کوشش کی۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ پڑھیں تو اس میں صاف لکھا ہے کہ موصوف نے اپنی درخواست ضمانت خود واپس لی مطلب گرفتاری دی۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کی قیادت سے بھاگنے کے لئے ملی بھگت اورماضی کی طرح ڈبل گیم ہے۔