• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: 2 طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق


ملتان میں بھی آج تیسرے مرحلے میں نرسری سے پرائمری کلاسز میں تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا، تاہم ملتان کے معروف نجی اسکول کے 2 طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد آج اسکول کے باقی طلباء اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ کی جائے گی۔

ملتان میں گزشتہ روز آفیسرز کالونی میں واقع معروف نجی اسکول میں او لیول کی طالبہ اور میٹرک کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد دونوں کلاسز کو سیل کر کے طلباء کو کورنٹائن کر دیا گیا۔

کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کی۔

رپورٹ پیش کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ریاض خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ طلباء کے والدین کو کورونا وائرس ہے جہاں سے یہ وائرس ان بچوں میں منتقل ہوا۔


انہوں نے کہا کہ آج اسکول کے باقی تمام طلباء اور اسٹاف کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ کیا اسکول کو مکمل سیل کرنا ہے یا صرف او لیول اور میٹرک کی کلاسز کو سیل رکھا جائے۔

مذکورہ اسکول کو تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد بھی مناسب صفائی نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صورتِ حال بہتر نہ ہوئی تو جرمانہ کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین