لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب میں کورونا کا شکار بچوں کی تعداد 81 ہوگئی، 2 نئے کیس رپورٹ ہونے پربچیکی ہائی اسکول سیل کردیاگیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے ،39ہزار 296طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، 38ہزار716کے منفی جبکہ 81طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر میں 763 اسکولوں کے طلبہ کے سیمپل لیے گئے۔