• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے وعدہ خلافی کی، یاسمین راشد


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے وعدہ خلافی کی اور لندن جاکر علاج بھی نہیں کروایا۔

ایک بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف لندن پہنچ کر کہتے رہے کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز آئیں گی تو وہ علاج کروائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب کی کوئی میڈیکل رپورٹ ان کے پاس نہیں آئی۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کو انسانی ہمدردی کے تحت بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علاج کے بعد نواز شریف کی طبیعت بہتر ہوئی، ورنہ ان کے لیے بیرون ملک جانا ممکن نہیں ہوتا۔

تازہ ترین