• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ایسے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جاسکتا ہے، نواز شریف


سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کو اوچھا ہتھکنڈا قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کرکے اس کٹھ پتلی نظام نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی قرار داد کی توثیق کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہو یا باہر اے پی سی میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جاسکتا ہے۔


اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدرا ور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف مریم نوازنے اپنی دھواں دھار پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف کو بھائی کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا، کچھ بھی ہوجائے نواز شریف کی تقریر اور آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد جاری رہے گا، تحریک چلے گی اور بھرپور طریقے سے چلے گی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور مریم نواز کی گفتگو کو فرمائشی پروگرام قرار دیا اور کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کو گٹھ جوڑ کہنا توہین عدالت ہے۔

تازہ ترین