وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی جانب سے قائم کیا گیا ٹرمینل سستے نہیں بلکہ دنیا بھر کے مہنگے ترین ٹرمینلز میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ٹرمینلز پر ٹیرف گارنٹی شدہ ہے جبکہ اوگرا کے اعداد و شمار مفتاح کے دعوے کو مکمل غلط ثابت کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ پہلی حقیقت یہ ہے کہ نون لیگ کی حکومت میں قائم کیا گیا ٹرمینل سستا ترین نہیں ہے۔ عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنٹس ووڈ میکینزی کے جاری کردہ جدول کے مطابق درجنوں ٹرمینلز ان 2 نون لیگی ٹرمینلز سے سستے ہیں۔ کرپٹ قیادت کیطرح مفتاح بھی کھلے عام غلط بیانی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ مفتاح بتائیں کہ ہم ٹرمینل استعمال کریں یا نا کریں کیا ہمیں آپریٹرز کو کیپیسٹی واجبات ادا کرنے ہیں یا نہیں؟
انہوں نے کہا کہ کیا مفتاح بتائیں گے پی ایل ٹی ایل کے اس وقت کے سربراہ اعظم صوفی کو استعفیٰ پر کیوں مجبور کیا گیا؟، حقیقت یہی ہے کہ اعظم صوفی نے مفتاح اور انکے باس شاہد خاقان عباسی کے غیرقانونی احکامات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے صرف نظر کرنے سے ٹھیک انکار کیا تھا۔