• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمولیشن موومنٹ ہے‘ فیاض چوہان


لاہور(ایجنسیاں‘جنگ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم دراصل پاکستان ڈیمولیشن موومنٹ ہے ‘شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے جس پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی،(ن)لیگ باہر چلی گئی، (ش)لیگ اندر ہو گئی، صرف (م)لیگ رہ گئی ہے جو اب کھل کر اپنا کھیل کھیل رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ واحد جماعت ہے جس کی گنگا الٹی بہتی ہے۔ تعجب ہے کہ ان کی نریندر مودی کے ساتھ ملاقاتیں جائز اورعسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ناجائز ہیں۔ عمران خان کرپشن اور این آر او کے علاوہ اپوزیشن کی تمام باتیں سننے کے تیار ہیں۔

تازہ ترین