• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروبس کے ویل جام ہونے سے دھواں پھیل گیا، تحقیقات کا حکم

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے، سٹاف رپورٹر) بدھ کو راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی ایک میٹروبس کےوہیل جام ہونے سے دھویں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور آگ آگ کا شور بلند کردیا گیا۔ رحمان آباد اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوتے ہی امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔بس صدر سے رحمان آباد پہنچی تھی،دھواں اٹھتے ہی مسافروں کو بخفاظت بس سےا تار لیا گیا۔واقعہ کے حوالے سے میٹرو بس اتھارٹی کے انتظامی ذرائع نے بتایا بس کے پچھلے وہیل جام ہوگئے تھے،آگ نہیں لگی دھواں پھیلا تھا۔واقعہ کی انکوائری کا حکم دےدیا گیا ہے۔رپورٹ کے بعد ہی وجوہات کا تعین ہوسکے گا۔صورتحال پرقابو پانے کے بعد بس اپنے مقررہ روٹ پر روانہ ہوگئی تھی۔ دریں اثناءسٹاف رپورٹر کے مطابق اطلاع پرریسکیو1122کوطلب کرلیاگیا تھا۔ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق صورتحال ابتدائی مراحل میں ہی کنٹرول کر لی گئی۔فوری طورپربس سے مسافروں کاباہرنکال لیا گیا۔
تازہ ترین