کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن اس کی آڑ بلوچستان اور پاکستان کی آزادی کو ٹھیس پہنچانے یا احتساب کے عمل کو سبوتاژکرنے کا ایجنڈا نہ عوامی مسئلہ ہے نہ ہی ملکی مفاد میں ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہیں۔ پانچ سال مکمل کرنے کے بعد خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان عوام کو دیکر ایک بار پھر عوامی عدالت میں جائیں گے۔ پارٹی وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن کی ترقی وفاقی اور صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔ سی پیک سمیت متعددمنصوبوں سے بلوچستا ن میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ،جس سے عوام کو پرامن اور خوشحال بلوچستان ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال میں بلوچستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی ایک بار پھر عوامی عدالت میں جائیگی ۔