• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا رویہ غیر منصفانہ اور حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے‘مولانا حامد الحق حقانی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت س کے مرکزی امیر /دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ جمعیت س ملک کی بقاء اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ملک کے علماء ،طلباء اور عوام کی مولاناسمیع الحق شہید کے مشن اور نظریہ سے محبت وحقانیت کی دلیل ہے نیب کا رویہ غیر منصفانہ جبکہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہےان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مذہبی جماعت کے رہنمامولاناقاری نعیم اللہ کی جمعیت س میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت س کے مرکزی ترجمان مولانا سید یوسف شاہ ،کوئٹہ کے امیر مولانا ندا محمد حقانی ودیگر بھی موجود تھے قاری نعیم اللہ نے کہاکہ بغیر کسی لالچ کے دین کی سربلندی کیلئےجمعیت س میں شامل ہورہاہے ۔
تازہ ترین