• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سرگودھا جیل کا دورہ،13 قیدی رہا

سرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا مشرف حسن سمرا نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا دورہ کیا اورمعمولی مقدمات میں ملوث 13 اسیران کی رہا ئی کا حکم دیا۔ اس موقع پر چوہدری سلطان علی سپرنٹنڈنٹ ‘ خان وحید خان ‘ ریاض احمد خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ‘ محمد مسعود زمان گوندل سول جج سرگودہا ودیگر جیل افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اسیران کو دئیے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا۔ جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے علاج معالجہ کے بارے میں میڈیکل آفیسر سے دریافت کیا او رسکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کے علاوہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج نے معمولی مقدمات میں ملوث 13 اسیران کی فوری رہائی کا حکم دیا۔
تازہ ترین