• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ماہ (ستمبر میں) 18 کشمیری شہید ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو دورانِ حراست شہید کیا، فائرنگ، پیلٹ گنوں کے استعمال اور شیلنگ میں 16 کشمیریوں کو زخمی بھی کیا۔

کے ایم ایس کا مزید کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 88 کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔

قابض بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے مقبوضہ وادی میں کیئے گئے 567 محاصروں کے دوران 14 گھروں کو تباہ کیا۔


کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فوج گزشتہ 6 ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں محاصروں میں 148 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔

تازہ ترین