• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری و مفرور افراد کے انٹرویوز اور خطاب نشر نہیں کیے جاسکتے، پیمرا اعلامیہ

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز اورخطاب ٹی وی پر نشر نہیں کیے جاسکتے۔

 سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آج مسلسل دوسرے دن  پاکستان مسلم لیگ ن  کے پارلیمانی لیڈرز  کے اجلاس سے خطاب کیا، نواز شریف کے خطاب پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا نوٹیفکیشن آگیا۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق پیمرا آرڈیننس 2002 اور پیمرا ایکٹ 2007 کی سیکشن 27 کے تحت اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز اور خطاب نشر نہیں کیے جاسکتے۔

پیمرا نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ اشتہاری اور مفرور مجرمان کی تقاریر یا انٹرویوز پر تبصرہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین