• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی پیداوارکی الیکٹرانک نگرانی کیلئے ایف بی آر، شوگر ملزمیں معاہدہ

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) چینی کی پیداوارکی الیکٹرانک نگرانی کیلئے ایف بی آر اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی بدولت پیداوار کا درست تخمینہ ٹیکس عائد کرنے میں معاون ہو گا.

چینی کی صنعت کی پیداوار کی نگرانی کے لئے جدید ویڈیو کیمروں کا استعمال کیا جائے گا.

گزشتہ روز مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں ایف بی آر کی طرف سے ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ممبر آئی آر آپریشنز اور پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر سکندر خان نے دستخط کئے۔

تازہ ترین