• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورجڑانوالہ روڈ پر 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہورجڑانوالہ روڈ پر 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی 


ننکانہ صاحب،لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود میں لڑکی کے ساتھ 6 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی، لڑکی بس خراب ہونے کی وجہ سے دوسری سواری کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑی تھی، کار سوار دو افراد نے لفٹ دینے کے بہانے بٹھا لیا اور ایک ڈیرہ پر لے جا کر وہاں پر پہلے سے موجود چار افراد کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کوبرہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 مرکزی ملزمان اکمل اور عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین