ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن (MEJA)کے 2020-21ءکیلئے نئے عہدیداروں کاچناؤ اتفاق رائے سے مکمل کرلیاگیا۔متفقہ طورپرمنتخب کئے گئے عہدیداران میں احتشام الحق صدر ،رانا عبدالرؤف جنرل سیکرٹری،مقبول حسین نائب صدر،محسن خان فنانس سیکرٹری ،محمد ظفرجوائنٹ سیکرٹری ،عقیل قریشی سینئر نائب صدر اورطارق انصاری سیکرٹری نشرواشاعت شامل ہیں ۔