کوہاٹ میں کوتل پہاڑی کے مقام پر ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول بہہ گیا۔
ٹینکر الٹنے کے بعد کوتل روڈ بند کردیا گیا، آئل ٹینکر کراچی سے پشاور جارہا تھا۔
ٹینکر الٹنے کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کراچی سے پشاور جارہا تھا کہ راستے میں پہاڑی پر الٹ گیا ہے، واقعے کے بعد روڈ کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔