• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف مفرور اور عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں، مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف مفرور اور عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں، نواز شریف اور ان کا خاندان عدالتوں سے مفرور اور اشتہاری ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے معاملے پر نواز شریف نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی، جندال بغیر ویزہ کے پاکستان آیا وہ بھی انہوں نے چھپانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو بدنام کرنے کے لیے نوازشریف نے امریکا میں لابنگ فرم ہائر کی۔

مراد سعید نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے نواز شریف پر سرمایہ کاری کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتا ہے۔

تازہ ترین