سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایڈیٹر ان چیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کی کسی جرم کے بغیر گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
کراچی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن آپ کے دباؤ میں نہیں آ رہے تو انھیں گرفتار کر لیا گیا۔
رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے صحافیوں کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے، سچ اور حق بولنے پر میڈیا پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔