• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین نائب صدر کا فٹ بال ٹیم بند کرنے پر تشویش کا اظہار

کراچی (شکیل یامین کانگا/ا سٹاف رپورٹر) دنیا بھر کے ممالک کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور ملک میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کررہے ہیں جبکہ پاکستان میں اداروں کی ٹیموں کو بند کرکے نہ صرف کھیلوں کو تباہ کیا جارہا ہے بلکہ کھلاڑیوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، کے الیکٹرک کی فٹ بال ٹیم کی بندش پر انتہائی تشویش ہے، وزیراعظم فوری اس کا نوٹس لیں۔ اس بات کا اظہار سینئر وائس پریزیڈنٹ سائوتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن سید خادم علی شاہ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ کسی بھی ادارے کو ٹیمیں بند کرکے کھلاڑیوں کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تمام ملکی فٹ بال لورز، منتظمین اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین