راولاکوٹ ( آن لائن ) آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کو آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی گئی انہیں تعینات کرنے کی سمری گزشتہ دنوں چیئرمین کشمیر کونسل ( وزیر اعظم پاکستان ) کو ارسال کی گئی تھی جس کی منظوری دے کر حکومت پاکستان نے واپس آزاد کشمیر حکومت کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چودھری ابراہیم ضیاء کے ریٹائر ہونے کے بعد سینئر جج راجہ سعید اکرم کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا ان کے مستقل نہ ہونے کے باعث آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں بھی چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہے اور گزشتہ دنوں ہائی کورٹ سے پانچ ججوں کی فراغت کے بعد نئے ججوں کی تقرریاں بھی عمل میں نہیں لائی جا سکتی تھیں۔