کراچی (نیوزڈیسک ) دنیا میں آن لائن خرید و فروخت کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سرِ فہرست ایمیزون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اب تک اس کے 19 ہزار 800 سے زائد ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔امریکی کمپنی ایمیزون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے 13 لاکھ 70 ہزار فرنٹ لائن ملازمین عالمی وبا کا شکار ہوئے ہیں جن میں گروسری اسٹور ʼہول فوڈز مارکیٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔کمپنی نے یہ اعداد و شمار ایسے موقع میں ظاہر کیے ہیں جب کمپنی کے لاجسٹکس سینٹرز کے بعض ملازمین نے کمپنی کی جانب سے وبا سے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور کمپنی کی جانب سے اعداد و شمار ظاہر کرنے میں پس و پیش پر تنقید کی تھی۔ایمیزون کے مطابق کمپنی نے اپنی 650 سائٹس پر کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھا کر یومیہ 50 ہزار کر دی ہے۔