نواب شاہ ( بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کرونا کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہے سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کررہی ہے ، خراب صورتحال ہونے پر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گانواب شاہ میں چیمبر آف کامرس بے نظیر آباد کی تقریب حلف برداری کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے اثرات بڑھنے پر لاک ڈوان کا آپشن موجود ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی موجودگی میں ملکی معیشت ترقی نہیں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران بڑھتا جارہا ہے انڈسٹریز بری طرح متاثر ہیں مہنگائی عروج پر جبکہ دواؤں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور جاچکی ہیں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ آئین کے مطابق نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے مجھ پر اعتماد اور مہربانی کی اور مجھے وزیر بنایا ہے ورنہ مجھ جیسے ہزاروں سعید غنی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ تقریب سے انڈونیشیا کےقو نصل جنرل ٹوٹو ک پریاینوٹو ،عبدالقیوم آرائیں و دیگر نے خطاب کیا جبکہ نوابشاہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے صوبائی وزیرتعلیم نے عہدے کا حلف لیا۔