کراچی (رپورٹ، طلحہ ہاشمی) سندھ بھر میں جہاں کورونا کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے وہاں صوبے کی 22جیلوں میں صورتحال بہت بہتر ہے اور اب صرف 6ایکٹو کیسز موجود ہیں، 109 جیل اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی تاہم تمام اہلکار صحت یات ہوگئے ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر احمد نے جیونیوز کو بتایا کہ سندھ بھر کی جیلوں میں کورونا صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس وقت سندھ کی جیلوں میں کورونا کے صرف 6ایکٹو کیسز موجودہیں، ان میں سے 4کیسز خیرپور، ایک سکھر اور ایک گھوٹکی میں موجودہے، آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر سندھ کی 22جیلوں میں 11308ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1578 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جو کہ 13اعشاریہ 9فیصد ہے۔