برطانیہ: اجرتوں میں اضافے کی رفتار سست، ملازمتوں کے مواقع بھی گھٹنے لگے
برطانیہ میں اجرتوں میں اضافے کی رفتار میں کمی آ گئی ہے جبکہ روزگار کے مواقع بھی گھٹتے جا رہے ہیں۔ برطانیہ کے دفترِ شماریات (ONS) کی اپریل کی رپورٹ کے مطابق، کاروباری ادارے بہت زیادہ لاگتوں سے نبرد آزما ہیں، جس کے باعث ملازمتوں کی مانگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔