اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر نے چابہار اور گوادر پورٹس کے درمیان کسی بھی مقابلے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں بندرگاہوں کے درمیان رابطے اور تعاون سے خطے میں باہمی تجارت اور خوشحالی کو تقویت ملے گی ایران چابہار اور گوادر کو حریف نہیں مانتا،دونوں کی ترقی سے خطے میں دوطرفہ تجارت اور ترقی میں اضافہ ہوگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سفیرسید علی حسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوادر اور چابہار پورٹس کا رابطہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کی نوید دیتا ہے۔