• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ، بم دھماکے میں انٹر نیشنل امپائر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے بم دھماکے میں انٹر نیشنل امپائر جاں بحق ہو گئے۔ افغانستان کے ایلیٹ پینل امپائر بسم اللہ جان شنواری ہفتے کو بم دھماکے میں شہید ہوگئے۔ 36سالہ بسم اللہ جان 6ایک روزہ اور 6ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کرچکے ہیں ۔ دھماکے میں بسم اللہ کے خاندان کے 7افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔افغانستان کے مشہور اسپنر راشد خان بھی بسم اللہ کے پڑوسی ہیں۔

تازہ ترین