• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن نے ’سوشل میڈیا ایوارڈ ‘مداحوں کے نام کر دیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں ملنے والے سوشل میڈیا ایوارڈ کو اپنے مداحوں اور دوستوں کے نام کر دیا ہے۔

معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصوت تصویر کی گئی ہے۔

ایمن تصویر میں سیاہ رنگ کے گاؤن میں ملبوس بے حد خوبصوت نظر آ رہی ہیں اور ہاتھوں میں سوشل میڈیا ایوارڈ تھاما ہوا ہے ۔

ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’وہ خود کو ملنے والے سوشل میڈیا ایوارڈ کو اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کے نام کرتی ہیں جن کے پیار اور تعاون سے انہیں اللّٰہ نے اتنی عزت اور مقبولیت سے نوازا ہے۔‘


واضح رہے کہ ایمن خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم، انسٹا گرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالوررز رکھنے والی اداکارہ ہیں۔

ایمن خان کے اس اقدام پر اُنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور ساتھ میں نیک تمناؤں سمیت مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لیے دعائیں دی جا رہی ہیں۔

ایمن خان کی اس پوسٹ پر مداحوں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاروں کی جانب سے کمنٹ کیے جا رہے ہیں جن میں اُن کا ایمن خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے کام کی تعریف کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین